PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 10, 2019, 01:50:37 PM

Title: وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی
Post by: sb on November 10, 2019, 01:50:37 PM

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی، انہوں نے تھل یونیورسٹی بھکر کے قیام سے متعلق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی سمری منظور کر لی۔
یونیورسٹی کے قیام سے ضلع بھکر اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت ان کی دہلیز پر ملے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ بھکر اور قریبی علاقوں کے طلبا وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ بھکر میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپس کو یونیورسٹی آف تھل کے سٹی کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ بھکر میں یونیورسٹی آف سرگودھا کا سب کیمپس 108 کنال اراضی پر مشتمل ہے۔ 200 سے 300 ایکڑ اراضی پر بھکر میں تھل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر بھکر کو تھل یونیورسٹی کیلئے اراضی کی جلد سے جلد نشاندہی کی ہدایت بھی کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک برس کے دوران صوبے میں 8 یونیورسٹیاں اور 5 انسٹی ٹیوٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے تھل یونیورسٹی کے قیام کیلئے بل کا مسودہ فی الفور تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔
 
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 10 نومبر 2019ء کو شائع