Author Topic: لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزمیںایم بی بی ایس میں غیرقانونی داخلے کارروائی کی  (Read 2106 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزمیںایم بی بی ایس میں غیرقانونی داخلے کارروائی کیلئے سفارشات روانہ
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)نیب سندھ نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمس) کے سابق وائس چانسلر‘ سابق ڈائریکٹر ایڈمیشن اورسابق رجسٹرار سمیت دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کے دوران ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس میں غیرقانونی داخلے دینے اوراضلاع کے کوٹے کو نظرانداز کرنے کاجرم ثابت ہونے پر متعلقہ اعلیٰ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد‘ گورنرسندھ‘ سیکریٹری صحت ‘پی ایم ڈی سی اوررجسٹرار لمس کو سفارشات بھجوا دی ہیں ۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو سندھ نے لمس میں داخلوں کے دوران بدعنوانیوں‘ من پسند افراد کو داخلے دینے اور اضلاع کے کوٹے کو نظرانداز کرنے کے خلاف شکایات پرسابق وائس چانسلر لمس جان محمد میمن‘ سابق ڈائریکٹر ایڈمیشن ثمینہ میمن اورسابق رجسٹرار لمس ڈاکٹر افضل میمن اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں

  شکریہ جنگ