Author Topic: Taza Tareen News  (Read 1062 times)

Offline saima naaz

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 12
  • My Points +0/-0
Taza Tareen News
« on: February 02, 2018, 04:54:05 PM »
Taza Tareen News
پی ایس ایل کی ایگزیکیوٹو کاؤنسل ختم، سیٹھی نے فرنچائز مالکان کو ناراض کر دیا
لاہور: جمعہ 02 فروری 2018: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایگزیکیوٹو کاؤنسل کو ختم کر کے فرنچائز مالکان کو ناراض کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام نے طاقت کے زور پر پی ایس ایل کے تیسرے سیزن سے قبل ایگزیکیوٹو کاؤنسل کو ختم کر کے ایک اور تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 3 کی نئی فرنچائز ملتان سلطانز کے کانٹریکٹ میں ایگزیکیوٹو کاؤنسل کا کوئی ذکر نہیں، جبکہ دیگر 5 ٹیموں کو بھی معاہدے کے یکساں دستاویز بھیجے گئے ہیں، جس پر فرنچائز مالکان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ ایگزیکیوٹو کاؤنسل کے ہونے سے اختیارات میں توازن موجود تھا لیکن اب پی ایس ایل کے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار چئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو مل گیا ہے۔