Author Topic: بی ای ایف کے زیر اہتمام کالج کے طلبا و طالبات میں کوئز مقابلہ  (Read 592 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بی ای ایف کے زیر اہتمام کالج کے طلبا و طالبات میں کوئز مقابلہ
کوئٹہ: بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوکیٹ کالج کوئٹہ کینٹ میں قرآنی معلومات کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں کوئٹہ کے گرلز اور بوائز کالجز کے طلبا اور طالبات نے حصہ لیا ۔فائونڈیشن کے ڈپٹی کنوینر پروفیسر ایاز محمودنے کہا کہ یہ ا یک غیر سیاسی اور فلاحی تنظیم ہے جو طلبا اور اساتذہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے پروگرام میں کوئز ماسٹر کے فرائض پروفیسر وسیع اختر نے انجام دیئے مقابلے میں پہلی پوزیشن کواری روڈ گرلز کالج کی طالبہ ماریہ الیاس ٗ دوسری پوزیشن گرلز کالج کیچی بیگ کی طالبہ افسانہ باز محمد جبکہ تیسری پوزیشن گرلز کالج جناح ٹائون کی طالبہ صوبیہ آفرین نے حاصل کی ۔ مقابلے کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور پوزیشن لینے والی طالبات میں ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے اس سلسلے کا اگلا پروگرام 24مئی کو اسلامیہ بوائز کالج میں ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 24 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"