PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Lahore Board => Topic started by: sb on June 18, 2019, 11:22:16 AM

Title: لاہوربورڈ کاڈوپلیکیٹ اسناد اورتصدیق کی فیسوں میں اضافہ
Post by: sb on June 18, 2019, 11:22:16 AM

لاہوربورڈ کاڈوپلیکیٹ اسناد اورتصدیق کی فیسوں میں اضافہ
لاہور : تعلیمی بورڈ لاہور نے ڈوپلیکٹ اسناد اور ان کی تصدیق کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اضافہ دو سو سے ایک ہزار روپے تک کیا گیا ہے۔ علیمی بورڈ کی جانب ڈوپلیکٹ اسناد اور اسناد کی تصدیق کے حوالے سے نئے ریٹ جاری کردیے ہیں۔
فیسوں میں دو سو سے ایک ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ڈوپلکیٹ سند لینے کی فیس 7 سو سے ایک ہزار کردی گئی ۔ ارجنٹ کے لیے فیس 1 ہزار سے 15 سو کردی گئی ہے۔ڈوپلکیٹ ترمیم۔شدہ سند کی فیس 2 ہزار سے 3 ہزار کردی گئی۔ ترمیم شد ارجنٹ سند کی فیس 3 ہزار سے 4 ہزار کردی گئی ۔ملک کے اندر سے تصدیق کی فیس کو 5 سو سے بڑھا کر 7 سو روپے کردیا گیا ہے ۔ ملک سے باہر سے تصدیق کے اب 15 سو روپے کی بجائے 2 ہزار روپے دینے ہونگے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 18جون 2019ء کو شائع ہوئی