PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => AIOU => Topic started by: Haji Hasan on December 04, 2007, 08:49:04 PM

Title: كلیہ عربی و علوم اسلامیہ:
Post by: Haji Hasan on December 04, 2007, 08:49:04 PM
كلیہ عربی و علوم اسلامیہ:

1988ئ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایكٹ 1974ئ كی رو سے منظور

شدہ كلیہ عربی و علوم اسلامیہ كو معرض وجود میں لایا گیا ارو ادارہ علوم

اسلامیہ كو كلیہ عربی و علوم اسلامیہ كے نام سے ایك مستقل كلیہ (Faculty)

كا درجہ دیا گیا ہے۔

ادارہ كے اہم مقاصد اسلامی علوم كی ترویج اور نئی نسل كو اسلامی علوم

سے اس طرح روشناس كرانا ہے كہ وہ معاشرے كو اسلام كے سانچے میں ڈھالنے

كے لئے موثر كردار ادا كر سكیں اور اس كے ساتھ مختلف معترضین كی جانب

سے اسلام پر جو اعتراضات كیے جاتے ہیں ان كا جواب ان ہی كی زبان اور ان ہی

كے انداز میں اخلاقیات كے اصولوں كو مدنظر ركھ كر دے سكیں۔ ان مقاصد كے

حصول كے لئے 1987ئ میں علوم اسلامیہ میں ایم فل كی ابتدائ كی گئی۔ بعد

میں 1999ئ میں ایم اے عربی و علوم اسلامیہ كے پروگراموں كا باقاعدہ اجرائ

كیا گیا اور ایم اے علوم اسلامیہ كو چار ذیلی ۃحصصات میں تقسیم كیا گیا۔

كلیہ عربی و علوم اسلامیہ كے شعبہ جات:

كلیہ عربی و علوم اسلامیہ میں درج ذیل شعبہ جات قائم ہیں:

1۔ شعبہ قرآن و تفسیر:

قرآن مجید اور علوم القرآن سے متعلق تمام كورسز كی تیاری اس شعبہ كے

ذمہ ہے۔ شعبہ قرآن و تفسیر ایم اے علوم اسلامیہ، ایم فل علوم اسلامیہ اور

پی ایچ ڈی علوم اسلامیہ میں تفسیر قرآن كے تخصص پر مشتمل كورسز تیار

كر چكا ہے۔

2 ۔ شعبہ حدیث و سیرت:

اس شعبے كے ذمہ حدیث اور سیرت طیبہ   كے میٹرك سے لے كر پی ایچ ڈی

سطح تك كے كورسز كی تیاری ہے۔ شعبہ ہذا نے اس ضمن میں تمام كورسز كو

ازسر نو مرتب كیا ہے اور كئی اہم كتابیں تیار كی ہیں۔ ایم اے علوم اسلامیہ كے

پروگرام میں حدیث اور سیرت طیبہ   كے تمام كورسز كی تیاری بھی شعبہ

حدیث و سیرت نے كی ہے۔ میٹرك سے لے كر بی اے تك درس نظامی كے كورسز

كو بھی شعبہ ہذا پیش كرتا ہے۔

3۔ شعبہ اسلامی فكر، تاریخ و ثقافت:

اسلامی تاریخ، افكار ارو تہذیب سے متعلقہ كورسز كی تیاری اس شعبہ كے

ذمہ ہے۔ شعبہ اسلامی فكر، تاریخ و ثقافت ایم اے علوم اسلامیہ، ایم فل علوم

اسلامیہ اور پی ایچ ڈی علوم اسلامیہ مین افكار اسلامی تاریخ و تہذیب

اسلامی كے تخصص پر مشتمل كورسز تیار كر چكا ہے۔ شعبے نے ایم اے علوم

اسلامیہ میں تخصص فكر اسلامی كے لئے اہم كتابیں تیار كی ہیں۔ ایم فل علوم

اسلامیہ كی عمومی كوآرڈینیشن اسی شعبے كے ذمہ ہے۔

5۔ شعبہ عربی:

عربی زبان و ادب كا علوم اسلامیہ سے بنیادی اور گہرا تعلق ہے۔ اس لئے شروع

سے ہی شعبہ عربی، علوم اسلامیہ كے ساتھ منسلك ہے۔ اس شعبے نے ایم اے

عربی اور بی ایڈ عربی كے لئے كورسز كی تمام كتابیں تیار كی ہیں۔ اس شعبے

كے مقبول عام پروگراموں میں ٫٫اللسان العربی٬٬ اور تدریب المعلمین٬٬ ﴿اے ٹی

ٹی سی﴾ اور بی ایڈ عربی جیسے كورسز شامل ہیں۔

كلیہ عربی و علوم اسلامیہ كا ایك علمی و تحقیقی مجلہ شمشاہی ﴿معارف

اسلامی﴾ باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے اور اس كو بین الاقوامی معیار كا مجلہ

بنایا جا رہا ہے۔