Author Topic: لیاقت یونیورسٹی جام شورو500 بستروں پر مشتمل جدید ٹیچنگ اسپتال تعمیر کریگی  (Read 2042 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

لیاقت یونیورسٹی  جام شورو500 بستروں پر مشتمل جدید ٹیچنگ اسپتال تعمیر کریگی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز جام شورو کے وائس چانسلر نے ذوالفقار آباد میں یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے 100 ایکڑ زمین مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی متعلقہ زمین پر انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور 500 بستروں پر مشتمل جدید ٹیچنگ اسپتال تعمیر کرے گی۔ منصوبے پر 15 سو ملین کی لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کو منصوبے کی منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا موقف ہے کہ نیا شہر کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک ہو گا، اس لیے غیر ملکی طلباء کے لیے میڈیکل کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی کا انٹرنیشنل میڈیکل کالج بہترین انتخاب ثابت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج 100-100 نشستوں پر مشتمل ہوں گے۔ ان کالجوں میں 50,50 نشستیں مقامی طلباء کے لیے مختص ہوں گی۔ وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق نئے شہر میں جدید سہولتوں پر مشتمل ٹیچنگ اسپتال کی تعمیر سے جہاں میڈیکل کے طلباء کو تعلیم و تربیت کی سہولت حاصل ہو گی وہیں اس کے قیام سے دیہی آبادیوں کو علاج کی فوری اور بہترین سہولتیں حاصل ہو سکیں گی۔
شکریہ جنگ