Author Topic: ہانگ کانگ اور پنجاب یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیموں میں آج جوڑ پڑیگا  (Read 2191 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

ہانگ کانگ اور پنجاب یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیموں میں آج جوڑ پڑیگا:

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16مئی2008 )ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم سیریز کا آخری میچ آج پنجاب یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔نیوکیمپس پنجاب یونیورسٹی میں کھیلے جانیوالے اس میچ کیلئے یونیورسٹی حکام نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے میچ کے مہمان خصوصی پنجاب یونیوسٹی کے سپورٹس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید ہونگے۔واضح رہے کہ مہمان ٹیم تاحال میں کوئی میچ نہیں جیت سکی اور تمام میچز میں ہانگ کانگ ٹیم کو بھاری مارجن سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود ٹیم کے کوچ اور کپتان اپنے کھلاڑیوں کے کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ٹیم کے کپتان تبارک ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں اس دورے میں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور اپنے غلطیاں جانچنے کا موقع ملا جن کو وہ اگلے ایک ماہ میں دورکرنے کی کوشش کرینگے اور ایک نئے عزم کے ساتھ ایشیا کپ میں حصہ لینے کیلئے پاکستان واپس آئینگے۔ایشیا کپ میں ہانگ کانگ ٹیم پاکستان اور بھارت کے گروپ میں شامل ہے۔


شکریہ اردوپوائنٹ اخبا ر