PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => Topic started by: sb on December 18, 2018, 12:43:44 PM

Title: نمل میں اساتذہ کیلئےبین الاقوامی تربیتی پروگرام
Post by: sb on December 18, 2018, 12:43:44 PM

نمل میں اساتذہ کیلئےبین الاقوامی تربیتی پروگرام
راولپنڈی : یورپین کمیشن کے فنڈڈ پراجیکٹ کے زیراہتمام نمل میں اساتذہ کیلئے چار روزہ بین الاقوامی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس پراجیکٹ میں آٹھ ملکوں پر مشتمل کنسورشیم سے فرانس‘ بلجیم‘‘ ملائیشیاء اور بھوٹان کے 17غیرملکی شرکاء شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر صفیانہ خاتون ملک چار روزہ ٹریننگ کی فوکل پرسن جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی یورپین یونین کے سفیر ژوں فخو نسوا کوتاں تھے۔
ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاء الدین نجم نے کامیاب انٹرنیشنل ٹریننگ کے انعقاد پر آرگنائزرز اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 18 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی