Author Topic: پشاور صنفی اور جنسی تشدد سے بچاؤ میں میڈیا کے کردار کے حوالے سےتربیتی نشست  (Read 850 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پشاور صنفی اور جنسی تشدد سے بچاؤ میں میڈیا کے کردار کے حوالے سےتربیتی نشست
پشاور:ہنگامی صورتحال میں صنفی اور جنسی تشدد سے بچاؤ میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے آواز سی ڈی ایس پاکستان اور بلیو وینز کی جانب سے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جہاں الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کو صنفی اور جنسی تشدد، تولیدی صحت، خواتین کے حقوق کو صنفی حساسیت کے ساتھ رپورٹ کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی
اورتربیتی نشست کا انعقاد اجالا پروجیکٹ کے زیر اہتمام کیا گیا ۔ اس حوالے سے موجودہ چیلنجز کا جائزہ لیا گیا.ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے آواز سی ڈی ایس کے چیف ایگزیکٹو ضیاء الرحمٰن نے کہا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں صنفی اور جنسی تشدد کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
میڈیا ان کیسز کو سامنے لانے اور ان کے حوالے سے سماجی بدلاؤ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے .اُجالا نیٹ ورک کی صوبائی کوآرڈینیٹر ثناء احمد نے کہا کہ تولیدی صحت کے موضوع پر گفتگو نہ ہونے کے برابر ہے
 جس کے معاشرے پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ تولیدی صحت پر خیبر پختونخوا میں اہم قانون سازی کی گئی ہے جس کے نفاذ کو یقینی بنانا ضروری ہے.عمران بخاری جنرل سیکرٹری پشاور پریس کلب نے کہا کہ: صحافیوں کے لیے تربیتی نشستیں نہایت ضروری ہیں اگرچہ سماجی تنظیمیں سماجی بدلاؤ کے حوالے سے اہم کردارادا کر رہی ہیں