PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: sb on February 04, 2020, 11:24:12 AM

Title: پشتون کتاب و مطالعے کے کلچر کو فروغ دیں‘پشتون ایس ایف
Post by: sb on February 04, 2020, 11:24:12 AM

پشتون کتاب و مطالعے کے کلچر کو فروغ دیں‘پشتون ایس ایف
کوئٹہ : پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑاور ممبر معصوم خان میرزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک اور خاص طور پربلوچستان کے موجودہ تعلیمی نظام سے معاشرے کی ترقی کا پہیہ چلنا ممکن نہیں بلکہ معاشرہ جمود کا شکار ہوچکا ۔ صوبے میں اس وقت انیسویں صدی کا نظامِ تعلیم رائج ہے جو نوجوانوں میں علم، سوچ و فکر پروان چڑھانے اور معاشرے کا ذمہ دار فرد بنانے کی بجائے طلباء کو نوکری لینے کیلئے ڈگری تھمانے کا ذریعہ بن چکا ۔ روزاول سے تعلیمی نصاب میں ملکی تاریخ اور شخصیات کے حوالے سے مبالغوں اور مغالطوں سے کام لیا گیا جبکہ ہزاروں سالوں سے یہاں بسنے والی بڑی اقوام کی تاریخ، کلچر اور روایات کو مسخ کرکے پیش کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونوں سے اپیل ہے کہ وہ کتاب اور مطالعے کے کلچر کو فروغ دیں اپنی ماضی اور تاریخ سے خود کو آگاہ کریں تاکہ مسقبل میں صحیح فیصلے کرنے کی قوت موجود ہو، آج کے طالبعلم کے ہاتھ میں کل کی قومی تحریک کی ڈور ہے جسے صحیح سمت لے جانا اور آگے بڑھانا اولین ذمہ داری ہوگی یہ سب مطالعے اور بغیر سیاسی سوجھ بوجھ کے ناممکن ہے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 04 ٖفروری ، 2020ء کو شائع ہوئی