PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Pakhtoon Student => Topic started by: فائزہ on March 14, 2010, 02:19:17 PM

Title: بلوچستان یونیورسٹی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن مظاہرہ
Post by: فائزہ on March 14, 2010, 02:19:17 PM
بلوچستان یونیورسٹی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن مظاہرہ

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے خلاف پختونخواہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے کارکنوں نے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس او کے رہنماوٴں نے کہا کہ مشرف کا لایا ہوا آرڈیننس طلباء کے مفاد میں نہیں ہے، ماڈل آرڈیننس کو ملک کی تمام یونیورسٹیوں نے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں انیس سو چھیانوے کا ایکٹ نافذ کیا جائے جو بلوچستان اسمبلی کا منظور شدہ قانون ہے۔ یونیورسٹی ماڈل آرڈیننس ختم نہ کیا گیا تو طلباء احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
 شکریہ آج