Author Topic: Taiwan  (Read 1498 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Taiwan
« on: June 27, 2009, 07:03:50 PM »
تائیوان Taiwan

نام: ریپبلك آف چائنہ، انٹرنیشنل كوڈ:(TW) ،
رقبہ:13,892 مربع میل ﴿35,980  مربع كلو میٹر﴾
حدود ربعہ: چین كے ساحل سے پرے مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین كے درمیان واقع ہے۔ چین اس كا قریبی ہمسایہ ہے۔ چین اسے الگ تسلیم نہیں كرتا، بلكہ یہ اس كا صوبہ ہے۔
آبادی: 22,458,009﴿2002ئ كے اعداد و شمار﴾
دار الحكومت: تائی پی، آبادی 7,700,000 ﴿2000ئ كے اعداد و شمار﴾ انٹرنیشنل كوڈ، تائی پی(TPE)
زبانیں: چائنیز، چینی زبان بولی جاتی ہے،
مذہب: بدھ مت كے پیروكار، تاوٕسٹ، پروٹسٹینٹ، كیتھولك،
 تعلیم:95 فیصد تعلیم یافتہ، آب و ہوا: گرمیوں میں بارشیں اور سردیوں میں آب و ہوا مرطوب ہوتی ہے۔
قدرتی وسائل: كوئلہ، قدرتی گیس، چونے كا پتھر، سنگ مرمر اور Asbestos،
صنعتیں: الیكٹرونكس، پٹرولیم، ریفائننگ، كیمیكلز، ٹیكسٹائلز، آئرن اینڈ سٹیل، مشینری، سیمنٹ، فوڈ پروسیسنگ،
 ایكسپورٹ: مشینری اور بجلی كے جدید آلات، دھاتیں، ٹیكسٹائلز، پلاسٹكس، كیمیكلز،
امپورٹ: مشینری اور بجلی كے جدید آلات، معدنیاتPrecision Instruments ٹریڈنگ پارٹنرز: امریكا، ہانگ كانگ، یورپی ممالك، ایشیا كے ممالك، جاپان، كرنسی: تائیوان ڈالر، فی كس سالانہ آمدنی: 17,400 ڈالر ﴿امریكی ڈالر﴾

تائیوان میں پاسپورٹ كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ


Seaman Book ہولڈرز ﴿عوامی جمہوریہ چین كے علاوہ﴾ كسی بھی ملك كے افراد بغیر پاسپورٹ تائیوان میں داخل ہو سكتے ہیں۔

Stateless Persons اور مہاجرین اپنے سفری دستاویز پر تائیوان میں داخل ہو سكتے ہیں۔ اگر ویزا جاری كرنے كے حكام ان دستاویز كو قبول كر لیں۔

ہانگ كانگ (Sar China)كے مسافر جن كے پاس شناختی كارڈ سرٹیفكیٹ موجود ہو۔

پاسپورٹ كی میعاد

تائیوان میں بغیر پاسپورٹ داخل ہونے كے مجاز لوگوں كے پاسپورٹ كی میعاد ختم ہونے میں كم از كم چھ ماہ باقی ہوں، جب وہ تائیوان میں داخل ہوں، یہ شرط امریكی باشندوں پر عائد نہیں ہوتی۔

ویزا وارننگ

تائیوان آنے والے جن مسافروں كے ویزا اور دیگر دستاویزات درست نہ ہوں، جن سے امیگریشن قوانین كی خلاف ورزی ظاہر ہو انہیں30,000تائیوان ڈالر جرمانہ دا كرنا ہو گا۔ یہ تمام خرچ انہیں لانے والی فضائی كمپنی كو ادا كرنا ہو گا۔

تائیوان میں ویزا كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

تائیوان كے باشندے جن كے پاس قومی شناختی كارڈ موجود ہو۔

ڈپلومیٹك اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز

سپیشلSeaman passport ہولڈرز

Re Entry Permitہولڈرز، یہ پرمٹ تائیوان كی حكومت نے جاری كیا ہو۔

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے 30 دنوں تك تائیوان میں بغیر ویزا كے قیام كر سكتے ہیں۔ اگر یہ مسافر تائیوان كے ان دو ائیر پورٹس سے پہنچیں Chiang Kaishek یا Kaohsiung International Airport

آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، برونائی دار سلام، كینیڈا، كوسٹاریكا، ڈنمارك، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، آئرلینڈ جمہوریہ، اٹلی، جاپان، كوریا جمہوریہ، لیسٹنٹائن، لكسمبرگ، ملائیشیا ، مالٹا، مناكو، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پرتگال، سنگاپور، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور امریكا

برٹش پاسپورٹ ہولڈرز جن كے پاسپورٹ پر ٫٫ British Citizen٬٬ كی تصدیق كی گئی ہو۔

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے 90 دنوں تك تائیوان میں بغیر ویزا قیام كر سكتے ہیں۔ یہ باشندے ڈپلومیٹك یا آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز ہوں۔

ڈومینیكن جمہوریہ، ایلسلوا ڈور، گوئٹے مالا اور پیراگوئے

تائیوان كا ویزا حاصل كرنے كے مقامات

مندرجہ ذیل ممالك میں ڈپلومیٹك مشین چائنیز تائی پی ﴿تائیونا﴾ كا ویزا حاصل كیا جا سكتا ہے۔

انگولا ﴿لو آنڈا﴾، ارجنٹائن ﴿بیونس آئرس﴾، آسٹریلیا ﴿بارٹن، میلبورن، سڈنی﴾، آسٹریا ﴿وی آنا﴾، بہامس ﴿ناساوٕ﴾، بحرین ﴿مناما﴾، بیلجیم ﴿برسلز﴾، بیلز ﴿بیلز سٹی﴾، بولیویا ﴿لاپاز﴾، برازیل ﴿براسیلیا، رئیوڈی، جنیسرو، ساوٕ پاوٕلو﴾ برونائی دار سلام ﴿بیگاوان﴾، كینیڈا ﴿اوٹاوا، ٹورنٹو، وینكوور﴾، سنٹریل افریكن جمہوریہ ﴿ینگوئی﴾، چلی﴿سان تیاگو﴾، كولمبیا ﴿بگوٹا﴾، كوسٹاریكا ﴿سان جوز﴾ چیك جمہوریہ ﴿پیراگ﴾، ڈنمارك ﴿كوپن ہیگن﴾، ڈومینیكا ﴿روز آوٕ﴾، ڈومینكین جمہوریہ ﴿سانتو ڈمینگو﴾، ایكواڈور ﴿كوئیٹو﴾، ایلسلوا ڈور ﴿سان سلواڈور﴾، فجی ﴿سووا﴾، فن لینڈ ﴿ہیلسنكی﴾، فرانس ﴿پیرس﴾، جرمنی ﴿برلن، بون ، ہمبرگ، میونچن، یونان،ایتھنز﴾ گریناڈا ﴿سینٹ جارج﴾ گوئٹے مالا ﴿گوئٹے مالا سٹی﴾، گنی بساوٕ، ہیٹی ﴿پورٹ آوٕ پرنس﴾، ہنڈوراس ﴿ٹیگوسی گالیا﴾، ہنگری ﴿پڈاپسٹ﴾، انڈونیشیا ﴿جكارتا﴾، آئرلینڈ ﴿ڈوہلن﴾، اسرائیل ﴿تل ابیب﴾، اٹلی ﴿روم﴾، جاپان ﴿فوكوروكا، اوساكا، ٹوكیو، یوكوہار﴾، اردن ﴿عمان﴾، كویت، لیٹویا ﴿ریگا﴾، ملائشیا ﴿كوالالمپور﴾، ماریشئیس ﴿پورٹ لوئیس﴾، نیدر لینڈز ﴿دی ہیگ﴾، نائیجیریا ﴿لاگوس﴾، ناروے ﴿اوسلو﴾، اومان ﴿مسقط﴾، پانامہ ﴿كولون، پانامہ سٹی﴾ پاپوائے نیوگنی ﴿پورٹ مورس بائی﴾ پیرو ﴿لیما﴾، فلپائن ﴿منبلا﴾، پولینڈ ﴿وارسا﴾، پرتگال ﴿لسبن﴾ روس ﴿ماسكو﴾ سعودی عرب ﴿جدہ، ریاض﴾ سنگاپور، جنوبی افریقہ ﴿كیپ ٹاوٕن، جونز برگ، پریٹوریا﴾ سپین ﴿میڈریڈ﴾، سویڈن ﴿سٹاك ہوم﴾ سوئٹزرلینڈ ﴿لاوٕسانی﴾ تركی ﴿انقرہ﴾ متحدہ عرب امارات ﴿دوبئی﴾ برطانیہ ﴿لندن﴾، امریكا ﴿اٹلانٹا﴾، بوسٹن، شكاگو، گوام، ہونولولو، ہوسٹن، كینساس سٹی، لاس اینجلر، میامی، نیویارك ، سان فرانسسكو، واشنگٹن ڈی سی ﴾ ویت نام ﴿ہنوئی سٹی، ہوچی من سٹی﴾

صحت:

تائیوان میں كسی ملك سے آنے والے مسافروں كو كسی Vaccinationكی ضرورت نہیں۔

ٹیكس:

كسی مسافر سے ائیر پورٹ ٹیكس وصول نہیں كیا جاتا ۔

كسٹم:

200سگریٹ یا 25 سگار یا ایك پاوٕنڈ تمباكو ذاتی استعمال كے لیے ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

ایك لیٹر شراب، 125گرام پرفیوم ذاتی استعمال كے لیے ساتھ لے جانے كی پابندی نہیں۔

ممانعت:

منشیات، جوا كھیلنے كے آلات، پستول نما كھلونے لے جانے كی اجازت نہیں۔

مندرجہ ذیل ممالك كی بنی ہوئی كوئی بھی مصنوعات لے جانے كی اجازت نہیں ہے۔

البانیہ، آرمینیا، آذربائیجان، بیلارس، بلغاریہ، كمبوڈیا، چین ﴿عوامی جمہوریہ﴾ كیوبا﴾ جارجیا، قازقستان، كوریا ﴿عوامی جمہوریہ﴾ كرغزستان، لاوٕس، مولڈووا ﴿جمہوریہ﴾ رومانیہ، روسی فیڈریشن، تاجكستان، تركمانستان، یوكرائن، ازبكستان اور ویت نام۔

خوراك جو ٹین پیك نہ ہو، خشك مچھلی، تازہ پھل لے جانے كی ممانعت ہے۔

كرنسی:

10,000 امریكی ڈالر سے زائد كرنسی لے جانے كی صورت میں اسے ائیر پورٹ حكام كے سامنے ظاہر كرنا ہو گا۔ اس سے كم مقدار میں ہر ملك كی كرنسی لے جانے كی اجازت ہے۔

If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"