PakStudy :Yours Study Matters

Crreer Planning In Pakistan => Carrier Planning After Intermediate and Graduation => Topic started by: Haji Hasan on November 16, 2007, 04:16:13 PM

Title: انجینئرنگ كے شعبے
Post by: Haji Hasan on November 16, 2007, 04:16:13 PM
یوں تو انجینئرنگ میں بے شمار شعبے ہیں لیكن اہم شعبے درج ذیل ہیں :

﴿١﴾   سول انجینئرنگ

یہ انجینئرنگ كا بہت اہم شعبہ ہے اس شعبے میں تعمیراتی انجینئرنگ كی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔

﴿٢﴾   الیكٹرانكس انجینئرنگ

یہ انجینئرنگ كا اہم اور جدید شعبہ ہے اس میں الیكٹرانكس كی تھیوری ،تنصیب ،تیاری اور دیكھ بھال كی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ۔

﴿٣﴾   الیكٹریكل انجینئرنگ

اس شعبے میں بجلی اور اس كی مصنوعات نیز بجلی كی تیاری اور ڈسٹری بیوشن كے بارے میں تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔

﴿٤﴾   مكینیكل انجینئرنگ

اس شعبے میں مختلف قسم كے میكنزم اور ان كی تیاری اور تنصیب كے بارے میں تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔

اس كے علاوہ بے شمار قسم كی انجینئرنگ كی اقسام ہیں ۔مثلاً ٹیكسٹائل انجینئرنگ ،ٹریفك انجینئرنگ ،ایرو نائیكل انجینئرنگ ،زرعی انجینئرنگ ،آركیٹكچرل انجینئرنگ ،انڈسٹریل انجینئرنگ وغیرہ۔