Author Topic: ڈاکٹر جاوید لغاری ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیرمین مقرر  (Read 1658 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ڈاکٹر جاوید لغاری ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیرمین مقرر

کراچی…محمد عسکری…وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر جاوید لغاری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا چےئرمین مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری 4سال کیلئے کی گئی ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا عہدہ گزشتہ سال اکتوبر میں ڈاکٹر عطاء الرحمن کے استعفے کے بعد خالی تھا جب کہ شہنازوزیراعلیٰ انچارج ہائر ایجوکیشن کمیشن کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

 ڈاکٹر جاوید لغاری اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے سینیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ ڈاکٹر لغاری زیبسٹ کے سربراہ بھی ہیں۔
شکریہ جنگ