Author Topic: ہائر ایجوکیشن کمیشن کی دوسری سہ ماہی کیلئے ترقیاتی گرانٹ میں 60 فیصد کٹوتی  (Read 1671 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


ہائر ایجوکیشن کمیشن کی دوسری سہ ماہی کیلئے ترقیاتی گرانٹ میں 60 فیصد کٹوتی
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) وفاقی محکمہ خزانہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئے سال کی دوسری سہ ماہی میں بھی ترقیاتی گرانٹ میں کٹوتی کر دی ہے دوسری سہ ماہی میں ہائر ایجوکیشن کو 7.3 ارب روپے جاری کئے جانے تھے تاہم صرف 2.4 ارب جاری کئے جا رہے ہیں اسی طرح دوسری سہ ماہی کی گرانٹ میں 60 فیصد کٹوتی کی گئی ہے نئے سال کی سہ ماہی میں 40 فیصد کٹوتی کی گئی تھی پہلی سہ ماہی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 4.5 ارب روپے جاری ہوئے تھے تاہم 2.4 ارب روپے جاری کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے 18 ارب روپے مختص کئے تھے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کٹوتی سے ملک کی60 سرکاری جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کے نہ صرف ترقیاتی، تحقیقی کام اور جاری پروجیکٹس متاثر ہونگے بلکہ بیرون ملک اسکالر شپ کیلئے جانے والے ہزاروں طلبہ پر بھی اثر پڑے گا کیونکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نہ صرف کمی ہو چکی ہے جبکہ مہنگائی میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ساتھ ہی ساتھ جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے۔
..............



شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں