Author Topic: وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے نتائج کردیا  (Read 22387 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے نتائج کردیا
ملتان: ۲۱ جولائی: نمائندہ پاک ا سٹڈی سے وفاق المدارس پاکستان  نے ھجری سال ۱۴۳۳ بمطابق ۲۰۱۲ کے مدارس کے سالانہ  امتحانات کے نتائج (رزلٹ) کا اعلان کردیا ہے۔
نمائندہ پاک اسٹڈی کے مطابق اس  سال (۲۰۱۲) ۱۴۳۳ ھجری کے وفاق المدارس العربیة کے نتائج کے مطابق طلبہ وطالبات کے کثیر تعداد نے امتحانات میں شرکت کی، اس سال ایک  لاکھ گیارہ ہزار نو سو طلبا جب کہ ایک لاکھ پانچ اکیاسی لڑکیوں نے  وفاق کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی ۔
جن میں سے ایک لاکھ چھہتر ہزار آٹھ سو اسی طلبا وطالبات  کامیاب قرار  پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب ۸۳ فیصد رہا

یار رہے کہ وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات اس سال منعقد ہوئے تھے۔ اس سال 
امتحانی مراکز بڑے مدارس میں قائم کئے گئے ہیں جن میں دارالعلوم کراچی، جامعة الرشید احسن آباد، جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاﺅن، جامعہ بنوریہ العالمیہ، جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی سمیت 150 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ وفاق کے نمائندہ نے پاک اسٹڈی کو بتایا کہ امتحانی طریقہ کار کو پرامن اور شفاف بنانے کےلئے تمام ضروری اقدام کئے گئے ہیں۔

 مکمل رزلٹ وفاق کی ويب سائيٹ پر ديکھے جا سکتے ہيں اور ايس ايم ايس پر بھى معلوم کيے جاسکتے ہيں
اس لنک پر
wafaqul-madaris-al-arabia-results-2012-1433-hijri