Author Topic: جنگ ایچ بی ایل مقابلہ مضمون نگاری تقریب تقسیم انعامات منگل کو اسلام آباد میں ہوگ  (Read 1674 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جنگ ایچ بی ایل مقابلہ مضمون نگاری تقریب تقسیم انعامات منگل کو اسلام آباد میں ہوگی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنگ ایچ بی ایل مقابلہ مضمون نگاری میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات دینے کی تقریب منگل 9 جون 2009ء کو اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے۔ روزنامہ جنگ اور حبیب بینک لمیٹڈ کے زیر اہتمام اردو میں اپنے خیالات کو قلم بند کرنے کے رجحانات کو تقویت دینے اور مستقبل میں اردو کے ادیبوں ، شاعروں، صحافیوں اور محقیقین کی ایک نئی نسل سامنے لانے کیلئے ملک بھر سے آٹھویں جماعت سے ایم اے، ایم ایس سی کی سطح کے طلبہ و طالبات کو مضمون لکھنے کی دعوت دی گئی۔ ایم اے، ایم ایس سی کے طلبہ و طالبات نے موضوعات: -1 ٹیکنالوجی زندگی کی مشکلات دور کرسکتی ہے -2 انسانی وسائل کی بہبود سے ملک کو ترقی مل سکتی ہے۔ -3 مضبوط معیشت اور متنوع ثقافت دونوں ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ -4سائنس اور مذہب کا امتزاج انسانی ترقی کی بنیادپر مضامین تحریر کئے جس میں اول انعام احمد رضا الحبیب (اسلام آباد) دوم محمد زمان (راولپنڈی) اور سوم عائشہ اقبال (ملتان) کو قرار دیا گیا۔ ایف اے اور بی اے کے طلبہ و طالبات نے -1 معدنیات سب سے بڑی دولت ہیں۔ -2 کمپیوٹر ترقی کا سرچشمہ ہے۔ -3تحقیق سے نئی دنیا مل سکتی ہے کے موضوعات کے تحت مضامین لکھے جس میں اول ماریہ غازی (اسلام آباد) دوم رابعہ نعمت اللہ (کوئٹہ) اور سوم وسیم عباس (گجرات)کو قرار دیا گیا آٹھویں سے دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات نے موضوعات -1 میرے والدین عظیم ہیں۔-2 میرے اساتذہ بہترین شخصیت ہیں۔ -3 میں پاکستان کو عظیم ملک بناوٴں گا کے تحت مضامین تحریر کیئے جس میں اول انعام طاہرہ فردوس (کراچی) دوم محمد نعمان (کوٹ ادو) اور سوم انعام حافظہ سارہ تنویر (راولپنڈی) نے حاصل کیا۔ یاد رہے کہ ہزاروں کی تعداد میں موصول ہونے والے مضامین کو ملک کے سینئر اہل قلم حضرات نے کئی مراحل پر انتہائی جانچ پڑتال کے بعد انعامات کا مستحق قرار دیا۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"