Author Topic: 2 نئے کالجوں میں 2 ماہ بعد بھی تدریس شروع نہیں ہوسکی  (Read 2314 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
2 نئے کالجوں میں 2 ماہ بعد بھی تدریس شروع نہیں ہوسکی
   
کراچی (محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کی ناقص پالیسی کے باعث حال ہی میں شروع کیے گئے دو کالجوں میں ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود کلاسیں شروع نہیں ہو سکیں۔ جس کی وجہ سے ان دونوں کالجوں کے سینکڑوں طلباء وطالبات شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 سی اورنگی ٹاؤن کالج برائے خواتین اور بہارکالونی کالج برائے طلباء میں مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت کامرس اور آرٹس میں 300 سے زائد داخلے دےئے گئے، تاہم دور واقع ہونے اور سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث کوئی ٹیچر بھی ان دونوں کالجوں میں جانے کو تیار نہیں جبکہ غیر تدریسی عملہ بھی اب تک تعینات نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے دونوں کالجوں میں ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود تدریس کا آغاز نہیں ہو سکا اور طلباء وطالبات دوسرے کالجوں میں تبادلے کے لیے ڈی جی کالجزکے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں۔
..............

 


شکریہ جنگ