Author Topic: پشاور یونیورسٹی میں پہلی بوٹانیکل نرسری کا افتتاح  (Read 411 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشاور یونیورسٹی میں پہلی بوٹانیکل نرسری کا افتتاح
پشاور : پشاور یونیورسٹی کی پہلی بوٹانیکل نرسری کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ جس کے ذریعے یونیورسٹی میں پودوں کی کھیپ تیار کرنے اور اور خود انحصاری کی پالیسی کو تقویت دی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے سائکس پودا لگا کر نرسری کا افتتاح کیا اور امید ظاہر کی بہت جلد پشاور یونیورسٹی سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ پر کام کا آغاز کرے گی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل ، ٹریژر عائشہ سلیمان اور ایمل خان موجود تھے۔نرسری کے انچارج ڈاکٹر فضل ہادی نے بتایا کہ نرسری دو کینال رقبہ پر مشتمل ہے جس میں ابتدائی طور پر 30ہزارپودوں کی ٹیوب رکھی جارہی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 20 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"