طلباء تنظیموں کی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں
المحمدیہ سٹودنٹس کے وفد کی مختلف طلباءتنطیموں کے رہنماوں ودیگر دینی وسیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ،17فروری کو ہونیوالی طلباء تنظیموں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تفصیلات کے مطابق
المحمدیہ سٹوڈنٹس کے جنرل سیکرٹری آصف خورشید اورصوبہ سرحد کے مسول مبین صدیقی ودیگر نے گزشتہ روز امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر عادل بنگش، جمعیت طلباءالعربیہ کے منتظم اعلیٰ محمدغیاث، انجمن طلباء اسلام کے صدر جوادالحسن کاظمی اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے کنوینئر احمد معاذ سے ملاقات کی اور انہیں المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے زیر انتظام 17 فروری کومقامی ہوٹل میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی طلباء قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں طلباء کے کردار پر روشنی ڈالی علاوہ ازیں جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فریدپراچہ، تحریک انصاف کے سینئرنائب صدر اعجاز احمد چوہدری اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے