Author Topic: آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اساتذہ کی ریلی  (Read 1233 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اساتذہ کی ریلی 

سندھ حکومت کی جانب سے اساتذہ تنظیموں پر عائد پابندی کے خاتمے کے اعلان اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کی خوشی میں اساتذہ تنظیم آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہر میں اساتذہ کی ریلی نکالی گئی۔ اساتذہ تنظیم پ، ت، ایف کے عہدیداروں گل محمد میمن، غلام سرور ملاح، خالد اختر، محمد ساگر شیدی اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں اساتذہ نے مین پرائمری اسکول سے پریس کلب تک حکومت کی حمایت میں ریلی نکالی، ریلی کے شرکاءنے پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے اساتذہ یونین پر پابندی کے خاتمے کے فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ حکومت کے خلاف غیر جمہوری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔   
 
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"