Author Topic: میرپورخاص 8سال میں کوئی اسکول اپ گریڈ نہ ہوسکا  (Read 1298 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میرپورخاص‘8سال میں کوئی اسکول اپ گریڈ نہ ہوسکا

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم میرپورخاص عبدالمجید حرنے کہا ہے کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے نظام سے سب سے زیادہ تعلیم کو نقصان میرپورخاص میں ہوا ہے 8سالوں میں کسی بھی اسکول کو اپ گریڈ نہ کیا گیا اور نہ ہی بجٹ اور عملہ منظور کیا گیا ہے وہ اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ روینیو کی جانب سے 263اسکولوں کو بند بتایا گیا ہے جبکہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق صرف91اسکولز جن میں گرلز ، بوائز اورمڈل اسکول شامل ہیں اور ان 91اسکولوں میں ایسے اسکول بھی شامل ہیں جہاں صرف اسکول کے نام ہیں لیکن وہاں آبادی نہ ہونے کے سبب سیمس کوڈ نہیں ہے اور وہی اسکول دوبارہ کھولے جاسکتے ہیں جہاں سیمس کوڈ لگا ہوا ہے تاہم بند اسکولوں کو دوبارہ چیک کیا جارہا ہے لیکن محکمہ ریونیو نے اس سلسلے میں حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام ہائی اسکول چل رہے ہیں جس اسکول کی ایس این ای نہیں ہوگی تو وہ کیسے کھلیں گے یہ پہلا موقع ہے کہ محکمہ تعلیم کے ای ڈی او کی نگرانی میں امتحانات کرائے جارہے ہیں۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"