پاكستان میں سركاری اور نجی شعبوں كے بنكوں میں انٹرمیڈیٹ پاس نوجوانوں كو بطور كیشئیر یا اكائونٹس كلرك ملازمت كے مواقع مل سكتے ہیں ۔زیادہ تر بینكوں میں بھرتی كا طریق كار تحریری امتحان اور انٹرویو پر مشتمل ہے۔
نجی شعبے میں انٹرمیڈیٹ نوجوانوں كے لیے ملازمت كے مواقع
سركاری شعبے كے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں بھی روزگار كے بہت سے مواقع موجود ہوتے ہیں ۔البتہ نجی شعبے میں ملازمت حاصل كرنے والے نوجوانوں كو ملازمت كے لیے كسی شعبے كا انتخاب كرتے وقت درج ذیل باتیں ذہن میں ركھنی چاہیئیں۔
١۔ ایسے شعبے كا انتخاب كیجئے جس میں تربیت حاصل كرنے اور سیكھنے كے مواقع زیادہ ہوں ۔
٢۔ ایسے شعبے كا انتخاب كیجیے جس میں ترقی كے مواقع زیادہ ہوں ۔
٣۔ ایسے شعبے كا انتخاب كریں جس میں روزگار كے مواقع زیادہ ہوں لیكن اس شعبے میں تربیت یافتہ افراد كی كمی ہو۔
یہاں ہم چند ایسے شعبوں كی نشاندہی كررہے ہیں جن میں محنتی اور ذہین نوجوانوں كے لیے ترقی كے بہتر مواقع موجود ہیں ۔