Author Topic: وفاقی جامعہ اردو کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کا علامتی ہڑتال کا آغاز  (Read 1552 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کا علامتی ہڑتال کا آغاز

کراچی (پ ر) وفاقی جامعہ اردو کے غیر تدریسی ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ہفتہ سے علامتی ہڑتال کا آغاز کردیا۔ ہڑتالی ملازمین کے مطابق مطالبات کی منظوری کیلئے روزانہ 2 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ اردو میں ملازمین کی رکی ہوئی ترقیوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔ غیر قانونی طریقے سے ملازمین کی بھرتیوں کا فیصلہ واپس لیا جائے اور سینئر ملازمین کی حق تلفی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں علامتی ہڑتال مکمل ہڑتال میں تبدیل کردی جائے گی۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"