Author Topic: داؤد انجینئر نگ کالج کراچی کے پر نسپل ڈاکٹر نسیم احمد سبکدوش بد عنوانیوں کا ال  (Read 1227 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

داؤد انجینئر نگ کالج  کراچی کے پر نسپل ڈاکٹر نسیم احمد سبکدوش بد عنوانیوں کا الزام
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے داؤد انجینئرنگ کالج کراچی کے پرنسپل ڈاکٹر نسیم احمد کو فوری طور پر پرنسپل کے عہدے سے ہٹا کر کیمیکل انجینئرنگ کے شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر نثار اے پٹھان کو قائم مقام پرنسپل مقرر کر دیا ہے اس حوالے سے جمعہ کو وفاقی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نسیم احمد پر کالج آڈیٹوریم کی تعمیر اور مرمت کے سلسلے میں بدعنوانیوں کا الزام ہے آڈیٹوریم کی تعمیر پر ساڑھے3 کروڑ روپے کے اخراجات آئے تھے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں سوال بھی اٹھایا جا چکا ہے۔ داؤد انجینئرنگ کالج کو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 31 اکتوبر 2007 کو آرڈیننس کے ذریعے اسناد تفویض کرنے والے ادارے کا درجہ دیا گیا تھا تاہم 3 نومبر کو پی سی او کے نفاذ کے بعد نہ تو آرڈیننس کی توثیق کی گئی اور نہ ہی اسے قومی اسمبلی نے ایکٹ کے طور پر منظور کیا، وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی کے مطابق داؤد انجینئرنگ کالج کی قانونی حیثیت کا تعین ہونا باقی ہے جبکہ اس کے آرڈیننس میں بھی خامیاں ہیں۔ دریں اثناء داؤد کالج کے رجسٹرار غلام شبیر بگھیو نے جنگ کو بتایا کہ داؤد کالج کے نئے پرنسپل ڈاکٹر نثار اے پٹھان عمرے کی ادائیگی کے لئے مکہ گئے ہوئے ہیں وہ 17 مارچ کو کراچی واپسی پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"