Author Topic: کراچی بورڈ انڈومنٹ فنڈ کی رقم سوا ارب روپے اور طلبہ کی تعداد ایک ہزار کرنے کا فی  (Read 1217 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی بورڈ انڈومنٹ فنڈ کی رقم سوا ارب روپے اور طلبہ کی تعداد ایک ہزار کرنے کا فیصلہ
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم نے ذہین اور مستحق طلبہ کے لئے قائم انڈومنٹ فنڈ کی رقم ایک ارب سے بڑھا کر سوا ارب روپے اور طلبہ کی تعداد 500 سے بڑھا کر ایک ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انڈومنٹ فنڈ کا دائرہ بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ طلبہ کو فائدہ دینے کے لئے یونیورسٹیز اور انسٹی ٹیوٹس کی تعداد کو 8 سے بڑھا کر 25 کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری انڈومنٹ فنڈ مشتاق شاہانی نے ”جنگ“ کو بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر فنڈ کی رقم سوا ارب روپے کر دی گئی ہے جبکہ 8 یونیورسٹیز اور انسٹی ٹیوٹس کے بجائے اب 25 کو شامل کر لیا گیا ہے جن میں سندھ کی تمام پبلک سیکٹر کی جامعات کے ساتھ ساتھ صوبے سے باہر کے بھی چار تعلیمی ادارے قائد اعظم یونیورسٹی، یو ای ٹی لاہور، نسٹ اسلام آباد اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ٹوپی شامل ہیں۔ مشتاق شاہانی نے بتایا کہ پہلے ان ذہین اور مستحق طلبہ کو انڈومنٹ فنڈ دیا جاتا تھا جن کی آمدنی 2 لاکھ روپے سالانہ یا اس سے کم تھی تاہم اب اسے بڑھا کر ڈھائی یا تین لاکھ روپے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر تعلیم کی زیر صدارت جلد اجلاس ہوگا جبکہ رواں مہینے کے آخر میں ذہین اور مستحق طلبہ سے اشتہار کے ذریعے درخواستیں بھی طلب کی جا رہی ہیں۔
شکریہ جنگ