Author Topic: تعلیمی ترقی کیلئے شہید بے نظیر بھٹو کے تصور پر عمل کیا جا رہا ہے، شرمیلا فاروقی  (Read 1412 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
تعلیمی ترقی کیلئے شہید بے نظیر بھٹو کے تصور پر عمل کیا جا رہا ہے، شرمیلا فاروقی
   
کراچی (پ ر) وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تعلیم کی ترقی کے لئے جو تصور دیا تھا آج اس پر عمل ہو رہا ہے۔ وہ ارلی این رائز ڈے کیئر مونٹیسوری ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے سالانہ کنونشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت میں خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب خواتین ہر شعبے میں آگے آرہی ہیں اور حکومت ہر میدان میں ان کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم کو ترجیح دے رہی ہے۔ تعلیم کی ترقی کے لئے حکومت نے خصوصی پالیسی بنائی ہے۔ ماضی میں تعلیم کے سلسلے میں سیاسی بھرتیاں کر کے تعلیم کو تباہ کیا گیا۔ اب ایجوکیشن میں درست لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ اپوا کی چیئرپرسن فرزانہ رحمٰن نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے سے ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔ پرنسپل غزالہ یوسف نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو پیار کرنے والی ماں، اچھی بیٹی اور بہترین بیوی تھی۔

شکریہ جنگ