Author Topic: پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات ختم  (Read 807 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات ختم
(جنید ریاض) طلبا کیلئے اچھی خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کا پیک کے تحت لیا جانے والا امتحان ختم کردیا، پنجاب ایگزامینشن کمیشن اب صرف منتخب اضلاع میں بچوں کا اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا۔
مزید خبریں:حالیہ زلزلے سے ہلاکتوں اور تباہ کاریوں پر اظہارافسوس کی قرارداد جمع

محکمہ سکول ایجوکیشن نے دو طرح کے ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب ایگزامینشن کمیشن اب بچوں کا صرف اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا، ہر سال منتخب اضلاع سے منتخب سکولوں کے بچوں کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

 دوسرا ٹیسٹ سکولوں میں ہوگا جس میں تمام بچے شرکت کرینگے، سکول کا امتحان پاس کرنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہےکہ پرانی پالیسی کے تحت پنجاب ایگزمینشن کمیشن پورے پنجاب کے پرائمری اور مڈل کے امتحان منعقد کرتا تھا، جس میں 26 لاکھ سے زائد بچے شرکت کرتے تھے۔