PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => BISE Quetta Board => Topic started by: sb on January 03, 2019, 01:18:18 PM

Title: مانیٹرنگ ٹیمیں امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے ماریں گی بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ
Post by: sb on January 03, 2019, 01:18:18 PM

مانیٹرنگ ٹیمیں امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے ماریں گی بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ
کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے کنٹرولر سید عباد اللہ غرشین نے بیان میں کہا ہے
 کہ صوبائی حکومت ‘ مشیر تعلیم ‘ سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن سیکرٹری کالجز اور چیئرمین بورڈ کی خصوصی ہدایات پر امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں اس کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو امتحانی مراکز کاد ورہ کریں گی اور جس امتحانی مرکز میں نقل پائی گئی امتحانی عملے کو موقع پر فارغ کر دیا جائیگا
اور اس کی رپورٹ محکمے کوبھی بھجوائی جائیگی اور آئندہ امتحانات کیلئے بھی نا اہل قرار دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سپر وائزری اسٹاف اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دیں اور کوئی کوتاہی نہ کریں جس سے انہیں بعد میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 03 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
Title: Re: مانیٹرنگ ٹیمیں امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے ماریں گی بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ
Post by: Herentin on April 11, 2019, 10:19:58 AM
I feel that you will definitely know this.