Author Topic: بیوٹمز ،بولان میڈیکل یونیورسٹی ،لسبیلہ یونیورسٹی سنگین مسائل سے دوچار ہیں :بی ای  (Read 884 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بیوٹمز ،بولان میڈیکل یونیورسٹی ،لسبیلہ یونیورسٹی سنگین مسائل سے دوچار ہیں :بی ایس اوپجار

کوئٹہ : بی ایس او پجار بلوچستان کے صدر گورگین بلوچ نے کہاہے کہ مسلسل جدوجہد اورسیاسی عمل کے ذریعے ترقی پسند قوم پرست کیڈر ز کی کھیپ تیار کرنے کی ضرورت ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بی ایس او پجار کی صوبائی کابینہ کے تعارفی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا
انہوںنے کہاکہ تعلیمی ،علمی ،سیاسی ،ادبی ،سماجی اور نظریاتی حوالے سے طلباء کو تیار کیاجائے بلوچستان کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی
 انہوں نے نومنتخب مرکزی کابینہ کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ نومنتخب عہدیدار تنظیم کی فعالیت کیلئے اپنا مثبت کرداراداکرینگےانہوںنے کہاکہ تعلیمی ادارے مسائل کاگڑھ بن چکے ہیں
بلوچستان یونیورسٹی ، بیوٹمز ،بولان میڈیکل یونیورسٹی ،لسبیلہ یونیورسٹی سنگین مسائل سے دوچار ہیں گشکور ہائی سیکنڈری اسکول آواران کو ایک دیہات میں منتقل کیاگیا
جس کے ذمہ دار ڈی ای او آواران ہیں جن کی غفلت کے باعث11سوکے قریب طلباء کو نقصان پہنچایا جس کو برداشت نہیں کرینگے جنرل سیکرٹری ابرار برکت نے کہاکہ بلوچی اکیڈمی ہمارا اثاثہ ہے جس کے فنڈز میں کٹوتی قبول نہیںاجلاس سے شفقت ناز بلوچ ارشاد بلوچ انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ نے بھی خطاب کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی