Author Topic: ملک اور سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی جگہ پر نہیں کی جا سکی  (Read 1904 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
ملک اور سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی جگہ پر نہیں کی جا سکی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت میں جہاں متعدد وزارتی ڈویژنوں میں وفاقی سیکریٹریز کی جگہ خالی ہے اسی طرح دو اہم وفاقی اور صوبائی اداروں کے سربراہ بھی اپنی قانونی مدت پوری کر چکے ہیں تاہم ان کی جگہ نئے سربراہوں کا تعلین نہیں ہوسکا ہے۔ ان میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے سربراہ کی مدت 31 دسمبر کو مکمل ہوچکی لیکن ابھی تک نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے اجلاس نہیں بلوایا گیا جبکہ آئی بی سی سی کے مجوزہ اجلاس جو 23 اور 24 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والا ہے اس کی صدارت بھی موجودہ چیئرمین جو کوئٹہ بورڈ کے چیئریمن پروفیسر مرتضیٰ غلزئی ہیں کریں گے۔ اسی طرح سندھ بھر کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمینوں کی کمیٹی کے سربراہ جو اس وقت سکھر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر محبوب شیخ ہیں ان کی مدت بھی دسمبر میں ختم ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں