PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => FBISE Islamabad => Topic started by: AKBAR on October 29, 2018, 01:42:12 PM

Title: فیڈرل بورڈ سے میٹرک داخلہ فارم کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
Post by: AKBAR on October 29, 2018, 01:42:12 PM
فیڈرل بورڈ حکام سے میٹرک داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

اسلام آباد : وفاقی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے میٹرک کے فارم جمع کرانے پر اعتراضات اٹھا دئیے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ا بھی تو ہمارے اداروں نے طلبا کے کورسز بھی مکمل نہیں کرائے ہیں جس کے بعد دوسری ٹرم کے امتحانات ہوں گے،
داخلے بھجوانے کا عمل ابھی سے شروع کرنا ممکن نہیں ہوگا ، تعلیمی بورڈ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں تو سیع کر ے ۔
فیڈرل بورڈ کے نو ٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں کے امتحانات دینے والے پرائیویٹ امیدواروں کے لیے نارمل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی تاریخ 25اکتوبر سے 4دسمبرتک ہو گی ۔
تین گنا فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی تاریخ 3جنوری 2019 سے 10جنوری 2019 مقرر کی گئی ہے ۔
سرکاری سکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں اگست میں ختم ہوئی ہیں
جس کے بعد ابھی تو ہمارے اداروں نے طلبا کے کورسز بھی مکمل نہیں کرائے ہیں ۔
انہوں نے بورڈ انتظامیہ سے کہا ہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی