Author Topic: ویٹنری یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام چھٹی ایشین بفلو کانگرس  (Read 2319 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
ویٹنری یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام چھٹی ایشین بفلو کانگرس
   
لاہور . . . . . وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سترھویں ترمیم سمیت دیگر قومی امورپر اپنا موقف صدرزرداری کے سامنے پیش کردیاہے اب بال ان کے کورٹ میں ہے۔
لاہور میں ویٹنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام چھٹی ایشین بفلو کانگرس میں شرکت کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ کا کہناتھا کہ نجی تعلیمی ادارے طلبہ سے بھاری فیس وصول کرتے ہیں ،بچوں کو سیکورٹی فراہم کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے اگر انہوں نے سکیورٹی انتظامات نہ کیے توان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گاَ۔

وزیر اعلیٰ نے کینسر میں مبتلاویٹرنری یونیورسٹی کے طالب علم حافظ عدنان کو شیلڈ دی اور اعلان کیا کہ حکومت پنجاب انکے علاج اورتعلیم کے اخراجات برداشت کریگی۔ اس موقع پر ملائشیا کی پترا یونیورسٹی اور بفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چائنہ کے ساتھ ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے بھینسوں کے بارے میں مضامین لکھنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔