Author Topic: بین الاقوامی امن اور بھائی چارہ  (Read 2454 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
بین الاقوامی امن اور بھائی چارہ
« on: September 01, 2009, 12:41:00 PM »
بین الاقوامی امن اور بھائی چارہ

     جدید سائنسی ایجادات نے دنیا كے تمام ممالك كو ایك دوسرے كے ساتھ باہم ملا دیا ہے۔ پوری دنیا نے اب ایك گاوٕں كی شكل اختیار كر لی ہے۔ كسی ایك ملك میں ہونے والے واقعات فوری طور پر دوسرے ممالك كو متاثر كرتے ہیں۔ دنیا میں امن و سلامتی قائم ركھنے كے لیے ضروری ہے كہ تمام ممالك آپس میں گہرا رابطہ اور تعلق ركھیں تاكہ عالمی امن كے لیے ضروری اقدامات كیے جا سكیں۔

    جس طرح افراد كے آپس میں معاملات اور مسائل ہوتے ہیں۔ اسی طرح ریاستوں كے درمیان بھی تنازعات اور مسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے كہ ان مسائل كو حل كرنے كے لیے پر امن ذرائع تلاش كیے جائیں تاكہ بنی نوع انسان كو جنگ كی ہولناك تباہ كاریوں سے بچایا جا سكے۔

    ریاستوں كے درمیان بین الاقوامی رابطہ اور تعاون كے لیے اس وقت بے شمار ادارے اور تنظیمیں كام كر رہی ہیں۔ ان میں اقوام متحدہ كا ادارہ اس وقت سب سے نمایاں ہے۔ یہاں پر قریباً دنیا كے تمام ممالك اكٹھے ہو كر بین الاقوامی امن و سلامتی اور تعاون كے لیے كام كرتے ہیں۔

    پاكستان ایك امن پسند ملك ہے اس كی ہمیشہ سے یہ كوشش رہی ہے كہ دنیاكے تمام ممالك سے بہتر دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم كئے جائیں۔ دنیا میں امن كی بحالی اور فروغ كے لیے پاكستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ كی طرف سے ہونے والی كوششوں اور اقدامات كی حمایت كی ہے۔ پاكستان دنیا بھر میں جاری آزادی كی تحریكوں كی بھرپور حمایت كرتا ہے۔

    پاكستان مختلف بین الاقوامی تنظیموں كا ركن ہونے كے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر قائم ہونے والی تنظیموں كا بھی ایك موثر ركن ہے۔ جس میں غیر جانبدار ممالك كی تحریك، سارك اور ای سی او (E.C.O)كی تنظیمیں اہم ہیں۔ ان تمام اداروں اور تنظیموں كا مقصد یہی ہے كہ ریاستوں كے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات كو علاقائی سطح پر پر امن طریقے سے حل كیا جائے اور علاقائی تعاون كی تنظیموں اور اداروں كی حمایت كرتے ہوئے بین الاقوامی تعاون اور اتحاد كو فروغ دیا جائے تاكہ دنیا كو جنگ كی تباہی سے بچایا جا سكے۔


Offline KhalilSindhi

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 26
  • My Points +0/-0
Re: بین الاقوامی امن اور بھائی چارہ
« Reply #1 on: October 12, 2009, 02:32:33 PM »
شکریہ۔

Offline nadeem1414

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0
Re: بین الاقوامی امن اور بھائی چارہ
« Reply #2 on: July 07, 2010, 12:12:41 PM »
i read to this topic which is very interested and informative, there is reality that when we will be a true Pakistani so the world will be honour us, for detail visit to this "web site" http://www.eNews.pk which is very help full for getting the information.