Author Topic: ۔بورن متھ میں یونیورسٹی اور کالج یونین کے ڈیلیگیٹس کانئے ویزہ قوانین مسترد  (Read 1382 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

۔بورن متھ میں یونیورسٹی اور کالج یونین کے ڈیلیگیٹس کانئے ویزہ قوانین مسترد
   
لندن (جنگ نیوز) ملک کے اساتذہ نے نئے حکومتی ویزا قوانین کا بائیکاٹ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان قوانین پر عمل کے نتیجے میں وہ جگہیں تلاش کرنے والے تارکین وطن میں تبدیل ہوجائیں گے ۔بورن متھ میں یونیورسٹی اور کالج یونین کی سالانہ کانگریس کے ڈیلیگیٹس نے ان منصوبوں کے خلاف مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیاہے ۔ان کا کہناہے کہ ہم یو کے بارڈر ایجنسی کی ایک شاخ کے طور پر عمل کرنے پر مجبور کئے جانے پر ناخوش ہیں ۔ نئی پوائنٹس بنیادوں پر امیگریشن سسٹم کے نتیجے میں لیکچررز اس بات کے پابند ہوں گے کہ دوسرے ممالک کے طلبہ کی جانب سے انرولمنٹ نہ کرانے،لیکچرمیں حصہ نہ لینے یا درسگاہ چھوڑ دینے کی صورت میں ان کی رپورٹ کرنی ہوگی ۔اس کے علاوہ اگر درسگاہیں یہ سمجھتی ہیں کہ کوئی طالب علم دہشت گردی میں ملوث ہے تو اس کی بھی رپورٹ متعلقہ ادارے کو کرنی ہوگی ۔گذشتہ روز ہونے والی ایک بحث کے دوران یو سی یو کے اراکین نے کہاکہ نئے قوائد طلبہ اور عملے کے درمیان تعلقات میں تناؤ کا سبب بنیں گے۔ یو سی یو کے جنرل سیکرٹری سیلی ہنٹ نے کہاکہ ان کے ارکان سرحدی گارڈ نہیں بلکہ معلم ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ اس قانون سازی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"