Author Topic: مترو:پرائمری سکول میں1ٹیچر موجود،تعلیمی سرگرمیاں متاثر  (Read 311 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مترو:پرائمری سکول میں1ٹیچر موجود،تعلیمی سرگرمیاں متاثر
مترو:گورنمنٹ بواز پرا ئمری سکول چک نمبر 119ڈبلیوبی تحصیل میلسی ضلع وہاڑی میں اس وقت بچوں کی تعداد تقریبأ 325ہے اورصرف ایک ٹیچر ہے وہ بھی عارضی طور پر ڈیوٹی دے رہاہے مقامی شخص میاں عارف نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو تحریری طور پر درخواست گزاری کہ ہمارے گاؤں کے بوائزپرا ئمری سکول میں ٹیچروں کی کمی ہے ۔ سکول کا ہیڈ ماسٹر بھی اپنی ڈیوٹی میلسی میں دے رہا ہے اور عرصہ تین ماہ سے ہر مہینے کسی نہ کسی ٹیچر کو عارضی طور پر بھیج دیا جاتا ہے نرسری سمیت چھ کلاسیں بن جاتی ہیں ایک استاد کس کس کلاس کو پڑھائے گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے سی ای او ایجوکیشن وہاڑی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ سی ای او وہاڑی نے ڈی ای او ایلیمنٹری وہاڑی سے رپورٹ مانگ لی ہے ۔ ڈی ای او ایلیمنٹری وہاڑی نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میلسی کو حکم نامہ جاری کر دیا ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرمیلسی نے واپس ڈی ای او ایلیمنٹری وہاڑی کو رپورٹ بھیج دی کہ ہیڈ ماسٹر قیصر عباس کو تکلیف ہے وہ موٹرسا ئیکل چلانہیں سکتا آپ خود ٹیچرز کا بندوبست کریں ڈی ای او ایلیمنٹری وہا ڑی نے پھر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میلسی کو لیٹر لکھ دیا کہ ہیڈ ماسٹر کو پابند کریں کہ وہ ڈیوٹی پر حاضرہوں آج 11دن گزر گئے ہیں تاحال صرف ایک ٹیچر ہی 325 بچوں کو پڑھا رہا ہے ۔میاں عارف ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی ،کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا ایڈیشن مورخہ  17فروی، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"