PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => ISO Pakistan => Topic started by: AKBAR on November 26, 2018, 12:41:08 PM

Title: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی استحکام پاکستان ریلی
Post by: AKBAR on November 26, 2018, 12:41:08 PM
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی استحکام پاکستان ریلی
لاہور:امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گذشتہ روز ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں ملک بھر سے امامیہ طلبہ اور شیعہ تنظیموں نے شرکت کی. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر آئی ایس او قاسم شمسی نے کہا دہشتگردوں نے حملے کر کے قوم کو مایوس کرنے کی سازش کی ہے.
پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ملک میں جب تک دہشتگردوں کے سیاسی سہولت کار موجود ہیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں قتل بھی کیا جاتا ہے
اور ہمارے ہی نوجوانوں کو اسیر بھی کیا جا رہا ہےاستحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ مذہب اور قوم پرستی کے نام پر نفرتیں پھیلانے والے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 26 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی