Author Topic: پشاور تعلیمی بورڈ کی انعامات تقسیم کی تقریب  (Read 3105 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
پشاور تعلیمی بورڈ کی  انعامات تقسیم کی تقریب
طلبہ سے ملک و قوم کا مستقبل وابستہ ہے، امیر حیدر ہوتی

پشاور … وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ طلبہ سے ملک وقوم کا مستقبل وابستہ ہے ،طلباء اپنی کارکردگی کے ذریعے علم، امن ،انسانیت اور مذہب کے دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک ، ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ حکومت نے عوام اور نوجوان نسل کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازشوں کو خاک میں ملانے اور قوم کو روشنی کی طرف لے جانے کا عزم کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ پر سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سوچ کا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیم ہی موٴثر ہتھیار ہے۔ اس موقع پر 157 طلبہ و طالبات میں بالترتیب 50۔45 اور 40 ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔