Author Topic: پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی ایشورنس ان ہائیر ایجوکیشن اور ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ  (Read 3933 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی ایشورنس ان ہائیر ایجوکیشن اور ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے درمیان مفاہمت

پشاور : پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی ایشورنس ان ہائیر ایجوکیشن (پنکا ہی) اور ہزارہ یو نیورسٹی مانسہرہ کے درمیان تیسری بین الا قوامی کوالٹی ایشورنس ان ہائیر ایجوکیشن کا نفر نس کے انعقاد کے حو الے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔
دستخطوں کی تقریب پنکا ہی سیکرٹریٹ واقع خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور(کے ایم یو) پشاور میں منعقد ہو ئی
 جس پر پنکا ہی کے صدر اور کے ایم یو کے وائس چا نسلرپروفیسر ڈاکٹر ارشد جا ویداور ہزارہ یونیو رسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شا ہ نے دستخط کئے،
اس مو قع پر کے ایم یو کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، پنکا ہی کی جنرل سیکر ٹری اور کے ایم یو کو الٹی انہا نسمنٹ سیل کی ڈائر یکٹر آسیہ بخاری، ہزارہ یونیو رسٹی کے رجسٹرار محمد سجا د اور کو الٹی انہا نسمنٹ سیل کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمو د خان بھی مو جو د تھے۔
وائس چا نسلر ڈاکٹر ارشد جا وید نے کہا کہ کو الٹی ایشو رنس کو اعلیٰ تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حا صل ہے، اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں میں تعلیم و تحقیق کے بہتر نتا ئج حا صل کر نے کے لئے جا معات میں کو الٹی کا بین الاقوامی معیا ر نا فذ کر نا ہو گا
پنکا ہی کے پلیٹ فارم سے معیاری تعلیم و تحقیق کے مقا صد کے حصول میں مد د ملے گی۔ ہزارہ یونیو رسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شا ہ نے خطا ب کر تے ہو ئے یقین دلایا کہ
 ہزارہ یو نیو رسٹی تیسری کوالٹی ایشو رنس کانفر نس کے انعقاد کوہر لحا ظ سے مثا لی اور یا دگار بنا نے کے لئے تما م افرادی اور ما لی وسائل بروئے کار لائے گی،
 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کو الٹی ایشور نس وقت کی ضر ورت ہے اس ضمن میں پنکا ہی نے مختصر مد ت میں جو کر دار ادا کیا ہے وہ مشعل راہ ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 28 نومبر ، 2019 کوشائع ہوئی