Author Topic: قرار داد لاہور  (Read 957 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
قرار داد لاہور
« on: August 29, 2009, 03:52:48 PM »

قرار داد لاہور 1940

یہ قرار داد آل انڈیا مسلم لیگ كے ستائیسویں سالانہ اجلاس میں قائد اعظم  كی صدارت میں23 مارچ1940ئ كو منظور ہوئی اور شیر بنگال مولوی اے كے فضل الحق نے پیش كی۔ قائد اعظم  نے اپنی صدارتی تقریر میں مسلمانوں كے سیاسی مسائل اور دو قومی نظریہ پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ اس اجلاس میں قرار پایا كہ آل انڈیا مسلم لیگ كی مسلمہ رائے ہے كہ اس ملك میں كوئی آئینی منصوبہ مسلمانوں كے لیے قابل قبول نہ ہو گا جب تك كہ وہ بنیادی اصولوں پر وضع نہ كیا گیا ہو۔ جغرافیائی اعتبار سے باہم متصل اكائیوں كی نئے خطوط كی صورت میں حد بندی كی جائے اس مقصد كے لئے حسب ضرورت علاقائی رد و بدل كیا جا سكتا ہے۔ مسلم اكثریت والے شمال مغربی اور مشرقی علاقوں میں خود مختاری اور آزاد مسلم مملكتوں كا قیام عمل میں لایا جائے۔