Author Topic: جامعات میں چینی زبان کے شعبے قائم کیے جائیں گے‘ گورنرسندھ  (Read 1348 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعات میں چینی زبان کے شعبے قائم کیے جائیں گے‘ گورنرسندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جامعہ کراچی میں چینی زبان کے شعبے کے قیام اور صوبہ سندھ کی جامعات کے چین کی جامعات سے اشتراک پروگرام سے اتفاق کیا ہے۔ وہ چین کے ادیبوں‘ شاعروں اور اسکالرز کے وفد سے بات چیت کررہے تھے‘ جنہوں نے اکادمی ادبیات کے عہدیداروں کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے اس موقع پر موجود چینی قونصل جنرل CHEN SHANMIN سے کہا کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔ جامعہ کراچی اور صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ گورنر نے چینی وفد کی صوبائی سطح پر ادیبوں اور طلبہ کے وفود کے تبادلوں سے بھی اتفاق کیا اور اس سلسلے میں تعاون کا یقین دلایا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے جس کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں سے پاک چین اقتصادی شعبہ اور خاص طور پر پاکستان میں توانائی کی کمی پر قابو پانے کے حوالے سے چین سے تعاون فروغ پارہا ہے۔
  [/rtl]      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"