Author Topic: مذاہب میں مساوات کو یقینی ، تعلیمی نصاب کا دوبارہ جائزہ لیا جائے  (Read 395 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مذاہب میں مساوات کو یقینی ، تعلیمی نصاب کا دوبارہ جائزہ لیا جائے
اسلام آباد: تمام مذاہب میں مساوات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے، قومی بیانیے کو توا نا کرنے کے لئے تعلیمی نصاب کا از سر نو جائزہ لینا ناگزیر ہے۔ اس امر کا اظہار مقررین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی اورپیغام پاکستان کے زیرِ اہتمام سیمینار کے دوران کیا ،
 مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ’’پیغام پاکستان ‘‘انتہا پسندی ، نفرت انگیزی اور تشدد سے ’’پاک سائبان‘‘ ملک اور قوم کو فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر شفقت منیر نےکہا
 کہ جیو اور جینے دو کا اصول اپنایا جائے۔مذہبی سکالر خورشید ندیم نے کہا کہ ایک دوسرے کی آراء کا احترام کریں،بہائی برادری کے راہنما پروفیسر مہر داد اور ہندو برادری کی میگا اروڑہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
[/right]
 حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ اسلام آباد  ایڈیشن میں مورخہ 26 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"