Author Topic: نقاب اتروانے پر مصری خواتین کا جامعہ الازہر کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ[  (Read 1636 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طالبہ کا نقاب اتروانے پر مصری خواتین کا جامعہ الازہر کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

قاہرہ (اے ایف پی) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں خواتین نے مظاہرہ کرتے ہوئے نقاب سے متعلق ریمارکس دینے پر جامعہ الازہر کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرے میں شریک درجن بھر خواتین شریک تھیں اور تمام نقاب اوڑھ رکھے تھے۔ اخبارات کے مطابق جامعہ الازہر سے الحاق شدہ سکول میں محمد تنتاوی نے ایک طالبہ سے نقاب اتارنے کا کہا تھا اور نقاب اتارنے پر اس کے حسن کی تعریف کی تھی۔ جامعہ الازہر کے ترجمان احمد توفیق کے مطابق تنتاوی نے ریمارکس شفقت سے دئیے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تنتاوی کے مطابق نقاب کرنا اسلامی عمل نہیں ہے بلکہ حجاب اسلامی عمل ہے۔ اسی لئے وہ جامعہ الازہر میں بھی مذہبی بنیادوں پر نقاب پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"