Author Topic: سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے امتحانات میں بے قاع  (Read 2939 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے امتحانات میں بے قاعدگیوں کاسلسلہ جاری
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے امتحانات میں بے قاعدگیوں اور امتحانی مراکز کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امتحان کے دوسرے روز بھی امیدواروں کے دباؤ پر مزید 2 امتحانی مراکز تبدیل کر دیئے گئے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج قائدآباد میں امیدواروں نے نقل کی اجازت نہ دینے پر امتحان دینے ہی سے انکار کر دیا جبکہ گورنمنٹ سپریئر سائنس کالج میں ڈی اے ای کے امیدوار قافلے کی صورت میں کالج کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے جس پر کالج انتظامیہ نے انہیں بغیر تلاشی کے داخل ہونے سے روک دیا دونوں کالجوں میں بدھ کو پرچے ملتوی کر دیئے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج قائد آباد کا امتحانی مرکز امیدواروں کے دباؤ پر جدون سیکنڈری اسکول مسلم آباد لانڈھی جبکہ سپریئر سائنس کالج کا مرکز گورنمنٹ کامرس کالج منتقل کر دیا گیا ہے گورنمنٹ ڈگری کالج قائد آباد کے پرنسپل پروفیسر نواز اوڈو نے بتایا کہ امیدواروں کو نقل کرانے کیلئے ایک انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا فون بھی موصول ہوا ہے سپریئر سائنس کالج کے پرنسپل اظہر الحق نے بتایا کہ مسلسل رابطوں کے بتایا بورڈ انتظامیہ نے کالج کا دورہ نہیں کیا۔
شکریہ جنگ