PakStudy :Yours Study Matters

Study Abroad => Study Abroad => Study In Uk => Topic started by: عادل on June 27, 2008, 01:04:55 PM

Title: ملازمت کرنا
Post by: عادل on June 27, 2008, 01:04:55 PM

 
ملازمت کرنا
تعلیم حاصل کرنے کے دوران، بین الاقوامی طلباء جزو وقتی یا ایام تعطیل میں ملازمت کر سکتے ہیں۔ لندن کے اندر ملازمت کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور بہت سی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیم کے کالجوں میں ملازمت پر لگانے والے مراکز ہیں جو ملازمت کی تلاش کے وقت تعاون دیں گے۔

6 ماہ سے زیادہ مدت کے کورس کے زیادہ تر طلبا کو دوران میعاد 20 گھنٹے فی ہفتہ جزو وقتی ملازمت کی اجازت ہے۔ یہ تحدید اس وقت لاگو نہیں ہوگی جب آپ ایام تعطیل میں کام کر رہے ہوں۔ آپ جو کچھ کماتے ہیں اس پر انکم ٹیکس اور قومی بیمہ [National Insurance (NI)] کی امدادی رقومات کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ برائے مہربانی یاد رکھیں کہ جب آپ کام کرنا شروع کریں گے اس وقت آپ کے لئے ضروری ہوگا کہ قومی بیمہ (NI) نمبر حاصل کریں۔

ملازمت کرنے اور قومی بیمہ (NI) نمبر حاصل کرنے کے مقصد سے درخواست دینے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے UKCOSA رہنما یاد داشت (Guidance Note) کا 'Working in the UK during your studies' ڈاؤن لوڈ کریں۔