Author Topic: قران کے غلط ترجمہ کی اشاعت پر نو ویب سائٹ بلاک کرنے کا حکم  (Read 1944 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
قران کے غلط ترجمہ کی اشاعت پر نو ویب سائٹ بلاک کرنے کا حکم    

لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بینچ نے رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران قرآن مجید کے غلط ترجمہ شائع کرنے اور حقائق مسخ کرنے پر نو غیر ملکی ویب سائٹس کو پیر28جون تک بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

جج جسٹس مظہر اقبال سدھو نے نے سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی اے کو28 جون کو عدالت میں تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ عدالت میں طلب کرلیا ہے ۔

یہ رٹ پٹیشن بہاول پور کے شہری صدیق محمد نے دائر کی تھی جس میں محمدصدیق نے ان غیر ملکی ویب سائٹس پر قرآن مجید کے غلط ترجمہ شائع کرنے اور قرآن مجید کے حقائق کو مسخ کرنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے ان ویب سائٹس کے خلاف کارروائی جائے ان ویب سائٹس کو بلا ک کیا جائے۔ان غیر ملکی ویب سائٹس میں قرآن مجید کے غلط ترجمے کے خلاف وکلا نے بھی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔