یونیورسٹی آف سندھ جا مشورو کے بی ایس سی سال دوم کے نتائج
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات کے ایک اعلامیہ کے مطابق بی ایس سی (پاس) پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2008 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں 4623 امیدواروں نے شرکت کی جس میں فرسٹ کلاس میں 241 امیدوار‘ سیکنڈ کلاس میں 2541 امیدوار اور تھرڈ کلاس میں 146 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 63.34 فیصد رہا۔
شکریہ جنگ