PakStudy :Yours Study Matters

Crreer Planning In Pakistan => Job after Matric => Topic started by: Haji Hasan on November 15, 2007, 05:39:55 PM

Title: آپ كی گزشتہ ملازمت كے پس منظر میں سوالات
Post by: Haji Hasan on November 15, 2007, 05:39:55 PM
آپ كی گزشتہ ملازمت كے پس منظر میں سوالات

 ایسے سوالات ان امیدواروں سے پوچھے جاتے ہیں جنہوں نے پہلے بھی كہیں ملازمت كی ہو ۔ان سوالات كا مقصد یہ ہوتا ہے كہ اس ادارے میں آپ كی ملازمت كی نوعیت كیا تھی اور آپ نے وہاں كتنا تجربہ اور مہارت حاصل كی اور آپ پر كیا كیا ذمہ داریان تھیں اور وہاں آپ نے كیا ناكامیاں دیكھیں اور كیا كامیابیاں حاصل كیں ۔ایك چبھتا سوال یہ بھی سوال یہ بھی ہوسكتا كہ آپ نے دو ملازمت كیوں چھوڑی یا كیوں چھوڑنا چاہتے ہیں ۔اپنے سابق ادارے سے حاصل كردہ مہارت اور تجربے نیز ذمہ داریوں كا اظہار كھل كر كیجئے ۔البتہ آخری سوال كا جواب ایسا دیں جس سے آپ كی ذات كا كوئی منفی پہلو سامنے نہ آتا ہو۔