Author Topic: چار سال میں دو ہزار سے زائد طلبہ کو بیرون ملک بھیجا، ملک کی حقیقی دولت نوجوان ہ  (Read 1822 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

چار سال میں دو ہزار سے زائد طلبہ کو بیرون ملک بھیجا، ملک کی حقیقی دولت نوجوان ہیں
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق سربراہ اور کامسٹیک کے موجودہ کورڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ قومی جامعات سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے اب گھروں میں ان کے کمپیوٹر پر ڈیجیٹل لائبریری موجود ہے، گزشتہ چار سال میں 2 ہزار سے زیادہ طالبعلموں کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے بھجوایا گیا ہے، ہمارے ملک کی حقیقی دولت نوجوان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے موضوع پر جاری 4 روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے وقت جامعات کی سطح پر طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار تھی جو اس وقت 3 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کمیشن کے تحت زیادہ تر رقم اسکالر شپ پروگرام میں صرف ہوئی۔وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی کوششوں سے مثبت تبدیلی آئی ہے۔ ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری اور ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کے دو معروف تحقیقی ادارے ہیں جہاں نہ صرف پاکستانی بلکہ بیرون ملک کے سائنسدان بھی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سمپوزیم سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کے درمیان مضبوط تحقیقی روابط اُستوار ہوں گے جو افادیت کے اعتبار سے دنیا میں انتہائی معتبر سمجھے جاتے ہیں ۔ سائنس فیکلٹی کی ڈین پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی، ایچ ای جے کے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد خان، ممتاز سماجی شخصیت محترمہ نادرہ پنجوانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ پرو وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر اخلاق احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔
..............

 


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں